تازہ تر ین

پاکستانی بننے کیلئے 73 ہزار بنگالیوں ، افغانیوں کا راستہ صاف

کراچی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگالیوں اور افغانیوں کو شہریت دینے کے اعلان کے بعد نادرا نے بدھ کی شام تک کراچی میں 73 ہزار بنگالیوں اور افغانوں کو شناختی کارڈ دینے کیلئے کلیئرنس دیدی ہے۔ نادرا کی جانب سے گزشتہ پندرہ سال سے افغانوں اور بنگالیوں کے شناختی کارڈ سٹیزن شپ ایکٹ 1951ءکے تحت جاری نہیں کیے گئے تھے کیونکہ اس ایکٹ کے تحت کسی بھی شہری کا اس وقت شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا جب تک وہ اپنے دادا اور والد کے قانونی دستاویزات پیش نہ کردے جس سے ثابت ہوکہ ان کا پاکستان سے تعلق ہے لیکن موجودہ حکومت کے قیام کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں بنگالیوں اور افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کراچی میں قیام پذیر بنگالیوں اور افغانوں نے شناختی کارڈز کے حصول کیلئے نادرا سے رجوع کرلیا اور نادرا نے 73 ہزار بنگالیوں اور افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کیلئے کلیئر کردیا ہے۔ وہ اب شناختی کارڈ کے فارم پر گریڈ 17 کے کسی افسر سے تصدیق کروا کر فارم نادرا کے پاس جمع کراسکیں گے جس کے بعد انہیں شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ دوسری طرف بنگالیوں ، افغانیوں کا ڈیٹا غائب ہونیکا بھی انکشاف ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain