تازہ تر ین

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی امریکا روانہ ہوئیں۔وزیر خارجہ کی امریکا میں مصروفیات کے حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ وہ واشنگٹن میں 2 روزہ قیام کے بعد نیویارک جائیں گے، جہاں وہ 24 ستمبر سے نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ 26 ستمبر کو وزیر خارجہ سارک وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 29 ستمبر کو پاکستانی وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ مختلف امور سمیت مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔بیان کے مطابق اس کے علاوہ امریکا میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ بی بی سی، نیویارک ٹائمز اور الجزیرہ کو انٹرویو بھی دیں گے اور 29 ستمبر کے بعد شاہ محمود قریشی واشنگٹن واپس روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی، جسے انہوں نے قبول کیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain