تازہ تر ین

خاتون ڈاکٹر پر جنسی حملہ، شیخ زید ہسپتال کے 2 عہدیداران غفلت برتنے پر معطل

رحیم یار خان( ویب ڈیسک ) شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر جنسی حملے کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی کو فرائض سے غفلت پر معطل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال میں ایک سوئپر کی جانب سے خاتون ڈاکٹر پر مبینہ طور پر جنسی حملے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔پنجاب کے محکمہ اسپیشلائز ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن (No. S.O (AMI-I) 5-185/2016/SZMC) کے ذریعے مبارک علی چوہدری کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے احکامات آنے تک ان کی جگہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن شیخ زید ہسپتال کے پرنسپل کے عہدے پر رہیں گے۔علاوہ ازیں متعلقہ حکام نے ڈاکٹر غلام ربانی کو نوٹیفکیشن (No.SO(GC-I)4-1/2018) کے تحت معطل کیا اور ان کی جگہ اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد محمود کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔شیخ زید ہسپتال کے ترجمان رانا الیاس احمد نے ڈان کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے دونوں عہدیدران کو معطل کردیا گیا ہے۔کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایسشن (وائے ڈی اے) کے ڈاکٹر شبیر وڑائچ نے الزام لگایا تھا کہ ہسپتال کے سوئپر کی جانب سے خاتون ڈاکٹر پر جنسی حملے کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain