تازہ تر ین

بچی کے اغوا کی کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) کے علاقے کورنگی میں ایک بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی اور پولیس نے اغوا کار رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 2 سیکٹر 33 ایف کی رہائشی 10 سالہ دعا اپنے گھر سے سامان لینے کے لیے نکلی تھی کہ ایک رکشہ ڈرائیور نے بچی کو ورغلایا اور زبردستی اسے اپنے رکشہ میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچادیا۔اہل علاقہ کی بروقت آمد پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔دوسری جانب زمان ٹاو¿ن سے بھی پولیس نے ایک کم عمر افغان باشندے کو گرفتار کرلیا، جو ایک 3 سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved