تازہ تر ین

” ایران پھر لہو لہان “ فوجی پریڈ میں خوفناک بم دھماکہ ، درجنوں شہید ، متعدد زخمی

تہران(ویب ڈیسک )جنوب مغربی ایران میں فوجی پریڈ پر حملے میں پاسداران انقلاب کے 8 گارڈز ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران کے شہر اہواز میں 1980 میں عراق کے ساتھ جنگ کو 38 سال مکمل ہونے کے حوالے سے فوجی پریڈ جاری تھی، جس میں دہشت گردوں کے گروپ نے حملہ کر دیا۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘آئی آر این اے’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں پاسداران انقلاب کے 8 گارڈز ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ‘فارس’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دو مسلح دہشت گردوں نے پہلے تقریب کے شرکا پر فائرنگ کی اور پھر سرکاری افسران پر حملے کی کوشش کی، تاہم انہیں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔اہواز شہر عراق کی سرحد کے ساتھ موجود تیل سے مالا مال ایرانی صوبے خوزستان کا دارالحکومت ہے۔واضح رہے کہ ایران کے اہم شہروں میں حکومتی اہلکاروں اور تقریبات کو نشانہ بنانا غیر معمولی ہے۔گزشتہ سال 7 جون کو تہران میں پارلیمنٹ پر اور ایران کے انقلابی رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر ایک ساتھ حملوں میں 17 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain