تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر آج لاہور آئیں گے

لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آج پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت اور 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لے ایک روزہ دورہ پر لاہور جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اتوار کو لاہور کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے جہاں پر وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ عمران خان کو بلدیاتی نظام سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم پولیس نظام کمیشن کے سربراہ ناصر درانی سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے بھی عمران خان ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain