تازہ تر ین

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔وزیر خارجہ اپنے 10 روزہ سرکاری دوروں میں امریکا میں مختلف پروگرامات میں شرکت کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔امریکا میں شاہ محمود قریشی کی مصروفیات کے حوالے سے دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وزیر خارجہ واشنگٹن میں ایک روز قیام کریں گے، جس میں وہ پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شریک ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی واشنٹگٹن کے بعد نیویارک جائے گے، جہاں وہ 24 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ 26 ستمبر کو وزیر خارجہ سارک وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 29 ستمبر کو پاکستانی وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ مختلف امور سمیت مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اقوام عالم کے سامنے پاکستانی موقف پیش کریں گے۔دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں قیام کے دوران مختلف ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں چین، روس، ترکی، مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزراء خارجہ شامل ہیں۔اپنے دورہ امریکا کے دوران شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 اکتوبر کو متوقع اس ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا امریکی دورہ ہے، جس میں پہلی مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کی جائے گی۔شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکا نے شروع سے ہی بین الاقوامی توجہ حاصل کرلی تھی کیونکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات طے پائی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس اقدام کو ’اچھی خبر‘ قرار دیا تھا۔اہم بھارت کی جانب سے پاکستانی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگا کر وزرائے خارجہ ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد اگلے ہی روز اس سے انکار کردیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain