تازہ تر ین

افغانستان کا پولیو وائرس راولپنڈی میں ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندھار اور ہلمند میں پیدا ہونے والا پولیو وائرس پاکستان میں راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے نیشنل رابطہ کار رانا محمد صفدر نے بتایا کہ وائرس پشاور اور خیبرپختونخوا میں پایا گیا ہے۔اس حوالے سےانہوں نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان سفر کرنے والے افراد کے ساتھ وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے سدباب کے لیے بچوں کا مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔رانا محمد صفدر کاکہنا تھا کہ افغانستان کی سرحد کے پاس تقریباً 14 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم سیکیورٹی خدشات کے پڑوسی ملک کے مختلف صوبوں میں پولیو مہم جاری نہیں رکھی جا سکی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے انکشاف ہوا کہ پولیو وائرس افغانستان سے پاکستان پہنچے۔ 2013 میں شامی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ فاٹا کے علاقے میں موجود پولیو وائرس شام میں بھی پھیلا کیونکہ فاٹا کے جنگجوو¿ں نے لڑائی کی غرض سے شامی پٹی کا سفر کیا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں تین پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تمام تینوں کیسز ایک ہی ضلع میں رپورٹ ہوئے۔رانا محمد صفدر کا کہنا تھا کہ چوتھا پولیو وائرس کیس چارسدہ میں سامنے آیا جس میں 18 ماہ کا بچہ متاثر ہواتاہم وہ معذور نہیں ہوا کیونکہ بچے کی باقاعدہ ویکسین چل رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 3 روزہ ویکسینیشن پروگرام کے تحت تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد 5 سال تک کی عمر کے بچے مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں 6 سے 59 ماہ کے 3 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو وٹامن اے سپلیمنٹ اور او پی وی بھی دیا جائے گا جو بچوں کے معدافتی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار اور خسرہ جیسے دیگر امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain