تازہ تر ین

ہم ایٹمی طاقت ،جنگ کیلئے تیار ہیں پاک فوج

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، امن چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کے لیے تیار نہ ہو، ہم جنگ کے لیے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک چل رہی ہے اور تیسری نسل ہے جو قربانیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آج بھی پیشکش ہے کہ آپ آئیں اور ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کے لیے تیار نہ ہو، پاکستان ایٹمی قوت اور جنگ کے لیے تیار ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں امن قائم کیا، ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اور ہم امن پسندی کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن کے الزامات پر تنقید کا سامنا ہے لیکن بھارتی حکومت نے حالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان دشمنی کا بیانیہ اپنایا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کہنا ہے کہ کشمیر میں عسکریت پسندی ہے لیکن وہ سیاسی تحریک ہے جسے دبا نہیں پارہے ہیں جب کہ بھارت میں اس کے علاوہ بھی آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، ری الائنمنٹ ہورہی ہے اور بہت سے ملکوں سے ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امن کی پیشکس قبول کرنے کے بعد بھارت نے سپاہی کی بےحرمتی کاالزام لگایا لیکن ہم نے بھارت کے اس الزام کو مسترد کیا کیوں کہ ہم ایک پروفیشنل آرمی ہیں اور کسی فوجی کی لاش کی بےحرمتی نہیں کرسکتے خوا وہ دشمن ملک کا ہی ہو۔وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا خط لکھا گیا تھا۔ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے۔ بھارتی فوج کو اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔ پاک فوج پروفیشنل ادارہ ہے۔ ہم کسی بھی سپاہی کی بے حرمتی نہیں کرسکتے جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کے لئے تیار نہ ہو ہم جنگ کے لئے تیار ہیں کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا خطے میں امن ہوگا تو تمام ملک ترقی کریں گے۔ بھارت کو سمجھنا چاہئے امن خراب نہیں کرنا ہمیں معلوم ہے امن کی قیمت کیا ہے امن کی پیشکش قبول کرنے کے بعد بھارت نے سپاہی کی بے حرمتی کا الزام لگایا جنگ کے لئے تیار ہیں لیکن خطے اور ملک کی ترقی کے لئے امن کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔ مقبوضہ کی تیسری نسل قربانی دے رہی ہے بھرتی حکومت اک ٹکٹوں کا بہانہ بنا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain