تازہ تر ین

نیا بلدیاتی نظام عوام کا سسٹم وہی با اختیار ہونگے ،عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زےر صدارت وزےراعلیٰ آفس مےں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےں نئے بلدےاتی نظام کے حوالے سے تجاوےز کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نےا بلدےاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عےن مطابق ہوگا اور بلدےاتی نمائندوں کو حقےقی معنوں مےں بااختےار بناےا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کرنے کے حوالے سے نےا نظام اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کے اےجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بلدےاتی اداروںمےں چےک اےنڈ بےلنس رکھا جائے گا اور نئے نظام مےں شفافےت کوہر قےمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اےسا نظام وضع کےا جارہا ہے جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوںگے۔نےا نظام موجودہ سٹےٹس کو ختم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی کنٹرول روم اور قربان لائنز میںپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور کنٹرول روم کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ یوم عاشور پر پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کےلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سرویلنس کا نظام وضع کیا گیا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے، جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں اور جلوس پر امن طور پر منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے اورقابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پربلاامتیاز کارروائی کی جائے اور اسی طرح ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کو کنٹرول روم میںپنجاب بھر میں یوم عاشور پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پنجاب میں آج تقریبا 2800 جلوس اور 2100 کے قریب مجالس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور اس مقصد کے لئے پنجاب بھر میں 2لاکھ 15ہزار پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی کو مزیدبتایا گیا کہ پولیس کے ساتھ فوج اور رینجرز کو بھی معاونت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ فوج کے 10 ہزار افسرو جوان اور رینجرز کے 1900 جوان یوم عاشور پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے موجود ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے4ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی لی ہیں۔وزیر اعلی مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کرنے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس گئے جہاں انہوں نے اینٹی گریٹڈ کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے مختلف حصے دیکھے اور وزیر اعلیٰ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے یوم عاشور کے جلوس کے مرکزی روٹ کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور کارکنوں نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی قسمت بدلنے کا عزم اور جذبہ موجود ہے۔ پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بالخصوص توجہ دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ 100روزہ پلان کی تکمیل کے بعد عوام کو ریلیف کا واضح احساس ہوگا۔آبپاشی کا نظام بہتر بنائیں گے، کاشتکار کو سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروںکی سکےورٹی اورامن وعامہ کےلئے انتظامات پر اطمینان کاا ظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے عاشورہ محرم کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے کابینہ سب کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے اور اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروںکی سکےورٹی اورامن عامہ کےلئے انتظامات پر اطمینان کاا ظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہنئے پاکستان میں متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کر شاندار سکیورٹی انتظامات کئے جس پر میں پوری ٹیم کو بہترین انتظامات پر شاباش دیتا ہوں- وزیر اعلی نے عاشورہ محرم کے دوران بہترین سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے کابینہ سب کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے اور اﷲ تعالیٰ کے بے پایاں فضل وکرم اور کابینہ کمیٹی کے اراکین کی شبانہ روز محنت سے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرپنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں امن وعامہ کےلئے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر تے رہے اور جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کےلئے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبررہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کے خلاف کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہواہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain