تازہ تر ین

48 گھنٹے میں نیا بلدیاتی نظام : عمران خان

لاہور (وقائع نگار، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی کا مقصد دونوں ممالک کی تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرنا ہے ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے امید ہے ہندوستان کی قیادت میں موجود تکبر ختم ہوجائے گا۔ لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرکاری افسران پر کام کے لیے کوئی دبا نہیں ہوگا اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، لوگوں کو فوری انصاف کے لیے کھلی کچہری لگائی جائے گی، اس وقت پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ہمیں کوشش کرکے عوام کا ایک ایک پیسہ بچانا ہے، وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومتی نظام بہتر ہو۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت صرف پالیسی بناسکتی ہے اس پر عمل درآمد سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے، سرکاری ملازمین یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں، ایسی حکومت دوبارہ نہیں ملی گی ایسی حکومت پہلی بار آئی ہے جو آپ کو موقع دے رہی ہے، افسران کسی دبا کے بغیر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں حکومت ان کا ساتھ دے گی۔ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم وہاں پیسے مانگنے نہیں سرمایہ کاری کے لیے گئے تھے، پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن بہت بہترین ہے یہاں سرمایہ کاری بہت ناگزیر ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی لیڈر شپ میں جو تکبر ہے امید ہے وہ ختم ہوجائے گا، ہم ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ دوستی سے غربت کا خاتمہ ہوگا تجارت بہتر ہوگی ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو ساری قوم مقابلہ کرنے کے لیے کھڑی ہے، ہم اگر دوستی کی پیشکش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل دونوں ممالک کےلیے بہتر ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں بہت صلاحیت موجود ہے اوورسیز پاکستانی ہی اگر سرمایہ کاری کرنے یہاں آگئے تو ملک کہاں سے کہاں چلے جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے مصروف ترین دن گزارا بتایاگیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،سینئر صوبائی وزیر علیم خان ،صوبائی وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید سمیت دیگر صوبائی وزراءنے استقبال کیا ائیرپورٹ سے عمران خان اپنی ذاتی رہائش زمان پارک کیلئے روانہ ہوگئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے زمان پارک کے تمام راستوں پر پولیس کے جوان تعینات کئے گئے تھے جبکہ وزیراعظم کی رہائش گاہ واقع زمان پارک اور اس سے ملحقہ گلیوں کو صبح سویرے ہی عام پبلک کیلئے بند کر دیاگیا تھا وزیراعظم عمرا ن خان کو ان کی ذاتی رہائش پہنچنے کے بعد صوبے میں نئے بلدیاتی نظام لانے کے حوالے سے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر صوبائی وزراءسمیت تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی موجود تھی پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے وزیراعظم کے 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام میں شامل کئے گئے اہم نکات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کی جانب سے مجوزہ بلدیاتی نظام کو بدلنے کے حوالے سے پیش کی گئی تجاویز کو قبول کرلیا ہے اور بلدیاتی نظام کو بدلنے کے حوالے سے آج بروز پیر اہم اعلان کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں علیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو سابقہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے بلدیاتی نظام کی خامیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایک نیا اور بہتر بلدیاتی نظام لائیگی جس میں اختیارا ت کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں گے بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور ،پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور علیم خان اوسے ون آن ون ملاقات بھی کیں جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیش کردہ 100 روزہ پلان کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سہ پہر کو پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں تمام صوبائی وزراءکو 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ہدایات دیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وزراءکو کہاکہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے صوبائی وزراءجن میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد،صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان ،صوبائی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور مختلف اہم منصوبوں کی منظوری لی۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منطوری دیتے ہوئے اسے فوری نافذ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے 48گھنٹوں کے اندر اندر اس نئے بلدیاتی نظام کو صوبے بھر میں نافذ کردیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ اہم اجلاس ہوا اجلاس میں گورنر پنجاب غلام سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراطلاعات فواد چودھری سمیت پارٹی کے سینئرز عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں جس میں وزیراعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کا ریکارڈ کیسے اور کس نے جلایا اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد رپورٹ مجھے پیش کی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان دھمکیوں میں آنیوالا نہیں ،بھارتی قیادت تکبر چھوڑ دے ، ہمارے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھے ، پاکستان اور پاکستانی دنیا کے کسی سپرپاور سے بھی دباﺅ لینے یا ڈرنے والے نہیں ، بھارتی جب اس طرح کی دھمکیاں دیں گے تو ہم ساری قوم آخر تک مقابلہ کرنے کےلئے کھڑے ہیں،ہم جب کہتے ہیں کہ دوستی کرو تو اس کا مقصد یہ ہے دونوں ملکوں کے لیے ٹھیک ہے اگر تجارت ہوگی تو آگے بڑھیں گے ،برصغیر میں غربت کا خاتمہ ہوگا ،نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے،یقین دلاتا ہوں کہ سرکاری افسران پر سیاسی اور غلط کام کےلئے دباﺅ نہیں ڈالیں گے ، ملک کے حالات ٹھیک ہوئے تو سرمایہ کاری آئے گی ۔لاہور میں سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے حکومتی نظام کا بہتر ہوناضروری ہوتا ہے لیکن ملکی ادارے خسارے میں جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain