تازہ تر ین

سپر فور مرحلہ، بھارت کے خلاف فخر زمان ایمپائر کے غلط فیصلے کی نذرہوگئے

دبئی(آئی این پی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان ایمپائر کے غلط فیصلے کی نظر ہوگئے۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا۔ تاہم آٹھویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے، وہ 10رنز ہی بناسکے۔فخر زمان نے کلدیپ یادیو کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا تاہم سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،ری پلیز میں نظر آیا کہ گیند نے فخر زمان کے پیڈ پر لگنے سے پہلے گلوز کو چھوا تھا ، فخر زمان نے بابر اعظم سے بھی مشورہ کیا تاہم انہوں نے بھی ریویو لینے سے روک دیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain