تازہ تر ین

لنڈی کوتل میں افسوسناک سانحہ، مکان کی مرمت کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ خیبر کے علاقے لنڈی کوتل مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرا جس سے چار خواتین مٹی تلے دب گئیں۔ تودے کا شکار ہونے والی خواتین کا تعلق ایک گھرانے سے ہے جس میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے تلے دبنے والی چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں۔مقامی افراد کے مطابق خواتین اپنے مکانات کی مرمت کےلئے تودہ کی کھدائی کر کے مٹی حاصل کر رہی تھیں کہ اچانک ہی تودہ ان کے اوپر آ گرا۔لنڈی کوتل اور اطراف میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جو حادثے کی وجہ بنا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain