تازہ تر ین

ہفتہ وار چھٹی ۔۔۔آخر کار گھریلو ملازمین کی سنی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، صوبائی حکومت نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین میں مناسب ترامیم کرکے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے زریعے تحفظ دیا جائے گا، گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain