تازہ تر ین

بجلی 2 روپے یونٹ مہنگی ؟

اسلام آباد (ٹرینڈی ایڈیٹر) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بجلی کے نرخ میں مجوزہ 4روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی سمری پر غورکرے گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں کل ہونے والے اجلاس میں دونکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا جس میں بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ، پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے کراچی میں درآمدی آر ایل این جی کو ہینڈل کرنے والے ایل این جی ٹرمینلز پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ بجلی کی قیمتوں میں نیپرا کی طرف سے تجویزکردہ 4روپے فی یونٹ کے بجائے دو روپے فی یونٹ اضافہ دیئے جانے کا امکان ہے کیونکہ باقی دو روپے وفاقی حکومت سبسڈی کی مد میں برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت بجلی صارفین کی اوسط بجلی کی قیمت 11.45روپے فی یونٹ ہے۔ اس طرح سبسڈی کے بعد یہ اضافہ 13اور 14روپے فی یونٹ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے سے حاصل ہونے والے 200ارب روپے گردشی قرضے اتارنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain