تازہ تر ین

” نیا محاذ جنگ “

لاہور(ٹرینڈی ایڈیٹر) پاک /بھارت سرحد سے 5 کلومیٹردوراٹاری کے گاو¿ں گارندا میں نصب کیا گیا 20 کلوواٹ کا ایف ایم ٹرانسمیٹر پراپیگنڈا کی جنگ میں نیا ہتھیار ہوگا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مذکورہ ٹرانسمیٹر آج 24 ستمبر سے امرتسر کے پہلے ایف ایم ریڈیو 103.6 کی نشریات شروع کرے گا، جس کادائرہ کار90 کلومیٹر ہوگا۔ یعنی اس کی نشریات نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان کے شہروں لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، قصور، ننکانہ صاحب اورگوجرانوالہ تک سنی جاسکیں گی۔بھارتی اخبارنے دعوی کیاکہ یہ اقدام ضروری تھاکیونکہ پاکستانی ریڈیوکے پروگرام پنجابی دربارسے تین دہائیوں سے بھارت کیخلاف نہ صرف پراپیگنڈابلکہ خالصتان کامسئلہ بھی اٹھایاجارہاہے۔ بھارتی پنجاب کے رہائشی ماضی کی آوازوںحریت پسندرہنماجرنیل سنگھ بھنڈانوالہ کی تقاریربدستورسنتے رہے ہیںجسے 1984ئکے گولڈن ٹیمپل آپریشن بلیوسٹارمیں ہلاک کردیاگیاتھا۔آل انڈیاریڈیوجالندھرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرپروگرامزکے مطابق ہم نہ صرف پنجابی دربارکے پراپیگنڈاکامقابلہ کریں گے بلکہ معیاری پروگرام بھی نشرکریں گے کیونکہ ماضی میں ہمیں پاکستانی سامعین کے خطوط موصول ہوتے رہے ہیں۔ایف ایم 103.6سے اڑھائی گھنٹوں پر مشتمل دیس پنجاب نشر کیا جائے گا، جس میں جواب حاضر ہے کے دوران سامعین کے خطوط کے جوابات دیئے جائیں گے۔نئی ریساں پنجاب دیاںمیںصوبے کی مثالی خصوصیات جبکہ گلدستہ میں پنجابی ادب پرگفتگو کی جائے گی۔ رابطہ میں پنجابی ثقافت اور طرز زندگی زیر بحث لائی جائے گی۔ مزے دی مہکمیں سرحدی صوبے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی سہولتوں پرروشنی ڈالی جائے گی۔ روایتی طور پر جب دونوں ممالک کے درمیان تناو¿ بڑھ جاتاہے توان پروگراموں میں چٹکی بھری جاتی ہے۔ کارگل جنگ کے دوران دیس پنجاب میں نیاسلسلہ تیجی اکھمتعارف کرایاگیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain