تازہ تر ین

فلم منٹو میں اداکاری کے پیسے لیتا تو مجھے پچھتاوا ہوتا، نواز الدین صدیقی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم منٹو میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا میں نے محسوس کیا ہے کہ منٹو میری طرح سوچتے تھے، میں بھی اسی طرح سوچتا ہوں لیکن مجھ میں ان کی طرح جرات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکاری کے پیسے لیتا تو مجھے پچھتاوا ہوتا کہ میں نے کوئی جرم کیا لیکن میں نے فلم کا معاوضہ ضرور لیا لیکن وہ صرف ایک روپیہ تھا۔فلم منٹو میں نوازالدین صدیقی نے سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا ہے، فلم کی ہدایت کار کے مطابق اس فلم میں کام کرنے کے لیے نوازالدین صدیقی نے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا ہے، ساتھ ہی نندیتا داس نے انکشاف کیا تھا کہ اس فلم میں کام کرنے والے کئی اداکاروں نے ان سے معاوضہ ہی نہیں لیا۔افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی گئی بولی وڈ فلم منٹو کو 21 ستمبر کو ہی بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔ تاہم فلم کو بھارت کے کئی شہروں میں نمائش کے لیے پیش ہی نہیں کیا گیا، فلم کو بھارتی ریاست پنجاب کے کئی شہروں سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے کئی شہروں میں بھی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاسکا۔فلم کی ہدایتکار نندیتا داس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انہیں یہ جان کر حیرانگی ہوئی کہ منٹو کو کئی شہروں میں پیش نہیں کیا جاسکا، اگرچہ نندیتا داس نے فلم کو متعدد شہروں میں پیش نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم انہوں اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain