تازہ تر ین

ارباز سے علیحدگی کے بعد زندگی بہت پُرسکون ہوگئی ہے، ملائکہ اروڑا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد زیادہ پ±رسکون زندگی گزررہی ہے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سابق بھابھی ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران پہلی بار اپنی اور ارباز خان کی علیحدگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ارباز سے علیحدگی کے بعد ان کی زندگی زیادہ پرسکون گزررہی ہے اوروہ بہت سکون میں ہیں۔ملائکہ نے مزید کہا علیحدگی سے قبل ان کے ذہن میں مختلف طرح کی سوچیں تھیں کہ طلاق کے بعد کیا ہوگا، زندگی کس طرح گزرے گی لیکن اس دوران اچھی چیز یہ ہوئی کہ میں نے ان سوچوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ملائکہ اور ارباز کے درمیان علیحدگی کی وجہ آج تک کوئی نہیں جانتا میڈیا میں اداکار ارجن کپور اور ملائکہ کے درمیان تعلقات کو دونوں کی علیحدگی کی وجہ قرار دیا گیا تھا لیکن ملائکہ کی جانب سے ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ گزشتہ برس ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی 19 سالہ شادی کا خاتمہ ہوگیا تھادونوں کا ایک بیٹا آرہان ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain