تازہ تر ین

دلیپ کمار 2 ہفتوں بعد ہسپتال سے ڈسچارج

ممبئی (ویب ڈیسک)شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو 2 ہفتوں بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔دلیپ کمار کو رواں ماہ 5 ستمبر کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔لیجنڈ اداکار کو اچانک سینے میں درد اور نمونیا ہوگیا تھا، جس وجہ سے انہیں 2 ہفتوں تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو)میں رکھا گیا تھا۔ابتدائی 3 دن تک دلیپ کمار کی حالت انتہائی خراب تھی، تاہم چوتھے روز ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔دلیپ کمار کو دونوں ہفتے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ لیجنڈ اداکار کو مسلسل 2 ہفتوں تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھے جانے اور مصنوعی طریقے سے سانس دیے جانے کے بعد طبیعت میں بہتری آنے پر ڈسچارج کردیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ دلیپ کمار کو 2 ہفتوں تک ہسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں سے زیادہ تر دن وہ آئی سی یو میں داخل رہے۔دلیپ کمار گزشتہ ایک دہائی سے بیمار اور کمزور ہیں، انہیں متعدد بار سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار اور دیگر بیماریوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain