تازہ تر ین

سابق وزیراعظم کی ہا ئیکو رٹ میں طلبی ،صحافی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): نواز شریف کے متنازع انٹرویو کے خلاف کیس میں ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کو طلب کرلیا جب کہ انٹرویو لینے والے صحافی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم بھی دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق انٹرویو دیا، جس سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا، شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو دینے میں نواز شریف کی مکمل معاونت کی لہذا عدالت نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نواز شریف اور سرل المیڈا پیش نہ ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل نصیر بھٹہ نے کہا کہ اس کیس میں نواز شریف صاحب نے بھی آنا تھا لیکن کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اس لیے پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ نواز شریف ایک مرتبہ تو پیش ہوں پھر قانونی راستہ اختیار کرلیں۔ہائی کورٹ نے اخباری رپورٹر سرل المیڈا کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو حکم دیا کہ سرل المیڈا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے صحافی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم بھی دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہم اس شخص کے ساتھ نرمی برتتے ہیں جو عدالتوں کا احترام کرتا ہے، جو لوگ عدالتوں کا احترام نہیں کرتے وہ کسی معافی کا مستحق نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain