تازہ تر ین

وقت سے پہلے پیدائش کے نقائص ماں کے دودھ سے ختم ہوتے ہیں

لاہور (ویب ڈیسک)اگرچہ پاکستان میں اکثر مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں لیکن مغربی ممالک میں یہ رحجان کمزور ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اگر بچے وقت سے قبل پیدا ہوتے ہیں تو ان کا دماغ اور پھیپھڑے مکمل طور پر نہیں بن پاتے۔ اگر مائیں اپنا دودھ پلائیں تو اس نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے یعنی بچے کی دماغی نشوونما تیزی سے ہوتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ جو بچے ساتویں یا آٹھویں مہینے میں پیدا ہوتے ہیں ان کا دماغ مکمل طور پر نموپذیر نہیں ہوپاتا اور اس کا اثر اگلی زندگی میں ان کی دماغی کارکردگی پر بھی ہوتا ہے۔ اس مقام پر ماو¿ں کو چاہیے کہ وہ بچے کو باقاعدگی سے اپنا دودھ پلائیں جس سے دماغی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف ایڈنبرا نے 47 ایسے بچوں کے دماغی اسکین لیے جو اوسطاً 33 ہفتوں میں پیدا ہوئے تھے۔ اس دوران بچوں کو دیئے جانے والے فارمولہ دودھ یا ماں کے دودھ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیقی سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ماہرین نے نوٹ کیا کہ وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کو جب ماو¿ں نے دودھ پلایا تو ان کا دماغ دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے نموپذیر ہوا جس سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی دماغی کمزوری کا بڑی حد تک ازالہ ہوا۔ جب تین ہفتوں کے بعد ان بچوں کے ایم آر آئی اور دیگر اسکین لیے گئے تو معلوم ہوا کہ ماں کا دودھ ان کی نشوونما کےلیے مفید ثابت ہوا اور اس کے زبردست اثرات مرتب ہوئے۔اس اہم سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بچوں کی ابتدائی ترین زندگی میں دی جانے والی غذا کس طرح ان کی دماغی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس طرح ماں کے دودھ کی ایک اور زبردست افادیت سامنے آگئی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کا بہتر مستقبل چاہتی ہیں تو وہ ضرور انہیں اپنا دودھ پلائیں۔قدرت کی طرف سے عطا کردہ ماں کا دودھ نہ صرف بچوں کے دماغ کو بڑھاتا ہے بلکہ وہ انہیں کئی بیماریوں اور انفیکشنز سے بھی بچاتا ہے۔ ایک اور دلچسپ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ پلانے والی مائیں خود کئی امراض سے محفوظ رہتی ہیں جن میں کئی جان لیوا بیماریاں بھی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain