تازہ تر ین

نشہ آور بیریاں کھا کر پرندے بھی شرابی ہونے لگے

منی سوٹا: امریکی ریاست مِنی سوٹا کے گلبرٹ سٹی میں آج کل چھوٹے پرندے گھروں کی کھڑکیوں سے اندر آرہے ہیں، ٹریفک کے درمیان خلل ڈال رہے ہیں اور ان کی پرواز بھی عجیب وغریب ہورہی ہے۔اس کے بعد پولیس نے ماہرین کی مدد سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اطراف میں موجود ایسی بیریوں کے درخت عام ہیں جن کے پھلوں کا رس خمیر سے بھرپور ہے اور پرندوں کو خمار میں مبتلا کررہا ہے۔ اس طرح پرندوں کی اکثریت نشے کی وجہ سے اپنے حواس کھو رہی ہے۔گلبرٹ کے درختوں میں جنگلی بیریوں کے درخت عام ہیں اور اس بار وقت سے قبل ان میں خمیر جمع ہوگیا ہے۔ بڑی تعداد میں پرندے ان بیریوں کو کھاتے یا ان کا رس پیتے ہیں۔ جس طرح عمررسیدہ افراد کے مقابلے میں کم عمر افراد پی کر زیادہ بہک جاتے ہیں اسی طرح بالغ اور عمررسیدہ پرندوں کے مقابلے میں کم عمر پرندے زیادہ بہکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain