تازہ تر ین

نوبل انعام کب، کس نے اور کیوں حاصل کیا؟

الفریڈ نوبل اپنے دور کے مایہ ناز مؤجد، انجینئر اور ماہر کیمیاء تھے، جنہوں نے اپنی 355 ایجادات کے ذریعے بے پناہ دولت حاصل کی جس میں سب سے زیادہ اہمیت ڈائنا مائیٹ اور کارڈائٹ کو حاصل ہوئی اور ان کی وجہ سے انہیں عدالتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ایک تخمینے کے مطابق الفریڈ نوبل کی کل دولت 186 ملین ڈالر(18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) سے زائد تھی، 1888 میں ان کے بھائی لڈوگ کا انتقال ہوا تو کئی اخبارات نے ان کے بھائی کی جگہ الفریڈ نوبل کی وفات کی خبریں، تعزیت اور کارنامے شائع کیے، ان میں سے ایک مضمون کا عنوان “موت کے سوداگر کی موت” تھا۔اس تحریر نے نوبل الفریڈ کو ذہنی اور جذباتی طور پر شدید متاثر کیا کہ اتنی دولت، کامیابیاں اور شہرت حاصل کر لینے کے باوجود دنیا انہیں مرنے کے بعد موت کے سوداگر کے نام سے یاد رکھے گی، لہٰذا انہوں نے اپنی توجہ فلاحی کاموں کی طرف مبذول کی اور اپنی وفات سے ایک برس قبل 1895 میں انہوں نے پیرس میں سوئیڈن-ناروے کلب کی ایک تقریب میں اپنی آخری وصیت کااعلان کرتے ہوئے اپنی کل دولت کا 94 فیصد حصہ مختلف مضامین میں قابل قدر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو نوبل پرائز دینے کے لیے وقف کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain