تازہ تر ین

عوام نلکوں کا پانی پئیں کیونکہ ۔۔۔چیف جسٹس کا حیران کن اعلان

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منرل واٹر پینے کے بجائے نلکوں کا پانی پیئیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے پینے کا پانی مہنگے داموں فروخت کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی، اس دوران منرل واٹر کمپنی نیسلے کی جانب سے وکیل اعتزاز احسن پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیسلے سمیت کوئی کمپنی پیسے نہیں دے رہی، اربوں گیلن پانی لیا گیا اور لاکھوں روپے بھی نہیں دیے گئے جبکہ کمپنیوں کی اکثریت غیر معیاری پانی فروخت کر رہی ہے۔اس پر اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ زیر زمین پانی نکالنے، اسے صاف کرنے اور اس کی مارکیٹنگ کرنے پر اخراجات آتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا کرتے ہیں آپ کی ٹربائنیں بند کرا دیتے ہیں اور کمپنی سے کہتے ہیں کہ نلکے کا پانی دے۔دوران سماعت وکیل اعتزاز احسن نے رپورٹ پڑھ کر سنائی، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انڈس ساگا تو نہیں پڑھ رہے، آپ نے تو صرف بتایا تھا کہ کتنے پیسے ادا کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منرل واٹر کمپنیوں نے زیر زمین پانی س±کھا دیا ہے، نلکوں میں پانی اونا بند ہوگیا ہے، بند کریں اس صنعت کو جو ملک کو بنجر بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں نخرے آگئے ہیں، آدھی بوتل پانی پی کر چھوڑ دیتے ہیں، میں عوام سے کہتا ہوں کہ نلکوں کا پانی پیئیں، دیہات میں آج بھی لوگ سادہ پانی پیتے ہیں یہ نخرے شہریوں کے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کمپنیاں کام کرنا چاہتی ہیں تو پانی کے لیے ایک روپیہ فی لیٹر حکومت کو دیں، اس پر وکیل نیسلے اعتراز احسن نے کہا کہ ہم 50 پیسے فی لیٹر دے سکتے ہیں، تاہم قرشی کمپنی کے وکیل نے کہا کہ عدالت جو بھی قیمت مقرر کرے گی ہم دینے کو تیار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain