تازہ تر ین

کابینہ نے ایئروائس مارشل (ر) ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ایئروائس مارشل (ر) ارشد ملک کو چیئرمین پی ا?ئی اے لگانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے اور چیئرمین بیت المال کے تقرر کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے عون عباس کو چیئرمین بیت المال اور ارشد ملک کو قومی ائیرلائن کا چیئرمین لگانے کی منظوری دی۔ارشد ملک پاکستان ائیرفورس سے ائیروائس مارشل ریٹائرڈ ہوئے ہیں وہ 12 جولائی 1962 کو فیصل ا?باد میں پیدا ہوئے اور 1978 میں پاکستان ائیرفورس میں شمولیت اختیار کی جب کہ 1983 میں فائٹر پائلٹ میں کمیشنڈ حاصل کیا۔انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سمیت ائیر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج امریکا سے بھی تعلیم حاصل کی۔ارشد ملک چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ سمیت دیگر کلیدی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، انہیں شاندار کیرئیر اور خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain