تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مستردکردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،سعدرفیق فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے این اے 131 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی ،وکیل سعد رفیق نے کہا کہ نیب کی طرف سے کال اپ نوٹس جاری کئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ بنچ یہاں سے 45منٹ کی دوری پر ہے،وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بڑی مشکل سے یہاں پہنچے ہیں وہاں گئے توگرفتار کر لیں گے ، ہم نے 15 دن کی حفاظتی ضمانت کیلئے استدعا کی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم الیکشن کے ذمہ دار نہیں،کل لاہور میں پریس کانفرنس کرکے یہاں آ گئے۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مستردکردی، ن لیگ کے امیدوار فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے چلے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain