تازہ تر ین

پہلے ٹیسٹ میں سرفراز کاکوئی پلان نظرنہیں آیا،راجہ اسد ٹیم کو5باﺅلرزکیساتھ اترناچاہیے تھا،فتح کاسنہری موقع گنوادیا،طاہرشاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپورٹس اینالسٹ راجہ اسد علی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسد شفیق سمیت سات باﺅلرز آزمائے ہیں لیکن کوئی خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض بھی امید پر پورا نہیں اترے۔آسٹریلیا کے خلاف کپتان کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔دنیا کے کسی کرکٹ بورڈ میں اتنے افراد نہیں جتنے پی سی بی میں ہیں۔سلیکشن میں سقم ہیں،پاکستانی ٹیم نے ایک سنہری موقع ضائع کیا ہے۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن میں بھی خم ہے وہاب ریاض باﺅلنگ کرتے وقت زیادہ زور لگاتا ہے ۔ایک آل راﺅنڈر بھی کھلانا چاہئے تھا۔آسٹریلیا کے خلاف چار باباﺅلر کافی نہیں تھے پانچ باﺅلرز لے جانے چاہئے تھے چاہے ایک بیٹسمین کو ڈراپ ہی کیوں نہ کرنا پڑتا۔جو پلیئرز فٹ نہیں انہیں گھر واپس بھیج دینا چاہئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain