تازہ تر ین

پلیز ہمیں قرضہ دے دیں ، پاکستان کی آئی ایم ایف درخواست پہنچ گئی

بالی (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف سے مالی مدد کی باضابطہ درخواست کر دی ہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں گور نر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی موجود تھے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم آئی ایف حکام نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ چند ہفتوں میں اسلام آباد کا دورہ کریگا ۔وفد پاکستان میں آئی ایم ایف کے تعاون سے معاشی پروگرام کےلئے بات کریگا ۔پاکستان روانگی سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک جس مشکل حالات سے گزر رہا ہے پورے ملک کو ادراک ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے، ایسا پروگرام لانا چاہتے ہیں کہ جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے، معاشی بحالی کے لیے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں۔ گزشتہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بالی میں انڈونیشیا کی وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے صدر سمیت متعدد رہنماﺅں سے ملاقاتیں کی تھیں۔انڈونیشین وزیر خزانہ سری ملایانی اندراوتی سے ملاقات میں اسد عمر نے اس بات پر زور دیا کہ ترجیحی تجارت کے معاہدہ کے جامع جائزہ کے بعد پاکستان کو اضافی ٹیرف لائنز دینے کا عمل تیز کیا جائے گا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ انڈونیشیا کی وزیر خزانہ نے اسد عمر کو وزیر خزانہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انڈونیشیا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناءوزیر خزانہ اسد عمر نے عالمی بینک کے صدر ڈاکٹر جم یانگ کم سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain