تازہ تر ین

معاشی سونامی آگیا ،بلاول بھی پھٹ پڑے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کےمعاشی حالات عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی سونامی چھوڑ دیا ہے۔ حکومت نے بجلی، گیس اور دیگر اشیاءکی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ عوام چاہتی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوحکومت چلانے کا یہ طریقہ نہیں ہوتا۔ حکومتی وزراءغیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ نیا پاکستان کہاں ہے سی پیک پر بھی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی جا رہی ہے۔ خان صاحب نے بڑی بڑی باتیں کی تھیں ۔ این ایف سی ایوارڈ کے خلاف اقدامات نقصان دہ ہیں جس کا اثر وفاق کو پڑے گا۔ چیف جسٹس کو تھر میں خوش آمدید کہتے ہیں تھر میں ہم نے جو کام کیا وہ انہیں نظر آئخے گا ہم تھر کو 20 سال آگے لے کر گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain