تازہ تر ین

اگر تنظیم کو تباہی سے بچانا ہے تو پارٹی کو 5 فروری کی پوزیشن پر واپس لانا ہوگا:فا رو ق ستا ر

کراچی (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کو تباہی سے بچانا ہے تو پارٹی کو 5 فروری کی پوزیشن پر واپس لانا ہوگا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پارٹی تباہی کے راستے پر چل پڑی ہے اور 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد جو نتائج آئے اس میں ایم کیو ایم پاکستان 17 سے 4 نشستوں پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئندہ امتحان بلدیاتی انتخابات ہیں، لہٰذا اگر تنظیم کے کھوئے ہوئے وقار کو واپس لانا ہے تو تمام کارکنوں اور ذمہ داروں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی 5 فروری کی پوزیشن اور ذمہ داریوں پر بحال کرنا ہوگا۔فاروق ستار نے پارٹی کو مشورہ دیا کہ جتنا جلدی ممکن ہو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا جائے اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے کارکنوں سے نئی رائے لی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain