تازہ تر ین

ایان علی کے بعد 25اداکاراﺅں کا کھاتہ کھل گیا،کن سیاسی شخصیات نے روابط رکھے؟چونکا دینے والی خبر

کراچی (نمائندہ خصوصی)ڈالر گرل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے بعد جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کیخلاف تحقیقات کے آغاز کے بعد حساس اداروں نے 2درجن سے زائد ماڈلز اور اداکاروں کیخلاف تحقیقات کیلئے ایئر پورٹس اور بینکوں
سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک اسمگل کرنے والے پاکستانی اداکاروں اور ماڈلز کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ماڈلز اور ٹی وی فلم ایکٹریس جو گذشتہ 10سال میں بیرون ملک تواتر کے ساتھ جاتی رہی ہیں اور خصوصا دبئی جانے والی ماڈلز کیخلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے تمام بڑے ایئر پورٹس سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے ۔ بیرون ممالک اور خصوصا دبئی جانے والی ماڈلز اور ادا کاروں کیخلاف تحقیقات میں ان کی جائیدادیں ، انکے خفیہ اکاﺅنٹس اور بیرون ممالک کے دوروں کے دوران کی جانے والی شاپنگ کاریکارڈ بھی چیک کیاجائے گا ۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن سمیت کچھ حکومتی ارکان کے بھی ٹی وی اور فلم کی ایکٹریس سے رابطوں کا ریکارڈ بھی حساس اداروں تک پہنچ گیا ہے جس پر فرانزک ٹیسٹ کیئے جانے کے بعد تمام ماڈلز اور اداکاروں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا فیصلہ ہوگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain