تازہ تر ین

سفاک ماں نے نابالغ بیٹی بیچ دی،جسم فروشوں نے دھندے پر لگا دیا،4افراد کی اجتماعی زیادتی”خبریں “مظلومہ کی آواز بن گیا

فیصل آبا د (یونس چوہدری سے )سمن آباد کے علاقہ میں سگی لالچی ماں نے چند ہزار پیسوں کے عوض نابالغہ بیٹی جسم فروش میاں بیوی کو فروخت کر دی۔ جسم فروش جوڑے نے لڑکی کو دھندے پر لگا دیا اور چار افراد سے اجتماعی زیادتی کروا ڈالی۔ پولیس نے سوتیلے باپ کی نشاندہی پر لڑکی کو مسعود آباد سے نائیکہ کے اڈے سے بازیاب کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے پولیس نے دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ ماں کے ہاتھوں فروخت ہو کر زیادتی کا نشانہ بننے والی پرانی سنٹرل نزد ناولٹی پل کی رہائشی 14سالہ لڑکی نے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ تقریباً دو ماہ قبل میری والدہ صدیقاں بی بی نے فوزیہ اور اس کے خاوند اشفاق سے مکان کرایہ پر حاصل کیا اور ڈیڑھ ماہ بعد ہم مکان خالی کر کے واپس گھر چلے گئے۔ میری ماں نے مسعود آباد میں دکانداروں سے سودا سلف ادھار لے رکھا تھا۔ ان کے بقایا پیسے دینے تھے۔ میں اور میری والدہ صدیقاں بی بی دوبارہ فوزیہ کے گھر آئے تو اس نے کہا کہ اپنی بیٹی کو میرے پاس چھوڑ جاﺅ میں دکانداروں کو بقایا پیسے ادا کر دوں گی۔ میری والدہ مجھے فوزیہ کے گھر چھوڑ کر واپس چلی گئی۔ جس کے بعد فوزیہ اور اس کے شوہر اشفاق نے مختلف لوگوں سے میری ملاقاتیں کروانا شروع کروا دیں اور مجھے جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیا۔ کئی افراد نے میرے ساتھزیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس بات کا علم ہونے پر میرے سوتیلے باپ نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر نائیکہ فوزیہ اور اس کے خاوند کے اڈا سے برآمد کر لیا اور دونوں میاں بیوی نے چار افراد سے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کروائی ۔ زیادتی کا شکار ہونےوالی لڑکی اور اس کے والد نے خبریں کو بتایا کہ وہ پڑھنا چاہتی تھی مگر اس کی والدہ نے اس کو دولت کیلئے دھندے پر لگا دیا۔اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو 20ہزار روپے کے عوض بیچا گیا۔ فوزیہ اور اس کا خاوند لڑکی سے مبینہ زیادتی کرواتے رہے۔ سوتیلے باپ کی نشاندہی پر لڑکی کو مسعود آباد سے بازیاب کرکے اس کی والدہ صدیقاں بی بی، فوزیہ بی بی اس کے شوہر اشفاق کو گرفتار اور مقدمہ درج کر کے تینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ اس امر پر متاثرہ لڑکی اور اس کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو کڑی سزا دلوا کر انصاف فراہم کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain