تازہ تر ین

وارڈن بے لگام،شہریوں سے بدتمیزی عام،موٹر سائیکل سوار پر تشدد،دلبرداشتہ ہو کر نئی بائیک کو آگ لگا دی،ذمہ دار کون؟

لاہور(کرائم رپو رٹر) کاہنہ کے علاقہ میں ٹریفک وارڈنز نے روکنے کی وجہ پوچھنے پر شہری کی درگت بناڈالی ،وارڈنز نے تھپڑوں ،کھونسوں اور لاتوں سے شہری پر تشدد کیا، شہری نے پولیس گردی کے خلاف احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل نظر آتش کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اس وقت وارڈنز کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا جب موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک پولیس کااشارے پررکنے کی وجہ پوچھنا مہنگا پڑگیا ۔وارڈنز نے وجہ معلوم کرنے والے موٹر سائیکل سوار کی درگت بناڈالی اورتھپڑوں ،کھونسوں اور لاتوں سے شہری پر تشدد کیا۔ٹریفک وارڈنز کے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے روتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور پھر دلبرداشتہ ہو کر اپنی موٹر سائیکل کو ہی آگ لگا دی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain