تازہ تر ین

امریکی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفان مائیکل میں 21 افراد ہلاک

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفان مائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا، 249 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔تیز ہواﺅں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، فلوریڈا میں قائم ٹینڈل فضائی فورس کے بیس میں کھڑے F-15 طیارے تباہ ہو گئے جب کہ فضائی بیس کے قریب درجنوں گھر تباہ ہوگئے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ بیشتر درخت اور کھمبے گر گئے۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگا۔کیٹگری 4 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی تھیں۔طوفان مائیکل نے فلوریڈا میں تباہی کے بعد جارجیا کا رخ کیا جہاں اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔ طوفان اب جارجیا، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں تباہی مچا رہا ہے۔ ان ریاستوں میں پچاس میل فی گھنٹہ سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔حکام نے جارجیا، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں شدید سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر طوفانی جھکڑوں کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔واضح رہے کہ طوفان مائیکل امریکا کی 50 سالہ تاریخ کا بدترین سمندر طوفان ہے جس میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain