تازہ تر ین

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) مسقط میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، عرفان سینئر ،علیم بلال، مبشرعلی، محمد توثیق، تصورعباس، اعجاز احمد، عرفان جونئیر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بٹّہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ایشین چیمپئینز ٹرافی 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گا، جب کہ قومی ٹیم دوسرے میچ میں روایتی حریف و دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف 22 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔پاکستان کا تیسرے میچ میں میزبان اومان سے ٹکراﺅ 22 اکتوبر کو ہوگا جب کہ چوتھا میچ 24 اکتوبر کو چاپان سے ہوگا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved