تازہ تر ین

نیپال میں 5 غیر ملکی کوہ پیما برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک

کھٹمنڈو(ویب ڈیسک) نیپال میں گورجا ہمل پہاڑ سر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 کوہ پیما اور ان کے 3 گائیڈ برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ ایک مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 5 جنوبی کوریائی کوہ پیماﺅں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ان کوہ پیماﺅں کے ہمراہ گائیڈ کے طور پر جانے والے 4 نیپالیوں میں سے 3 بھی طوفان کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئے جبکہ 1 نیپالی گائیڈ لاپتہ ہے۔حکام کے مطابق یہ تمام لوگ گورجا ہمل پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں تھے۔ کوہ پیماﺅں کو جمعہ 12 اکتوبر کی شام ایک شدید طوفان کا سامنا تھا۔ایک امدادی ہیلی کاپٹر ہفتے کی صبح روانہ کیا گیا لیکن بکھری ہوئی لاشوں کو اٹھایا نہ جا سکا۔خیال رہے کہ گورجا ہمل پہاڑ 7193 میٹر ( 23 ہزار 590 فٹ) بلند ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain