تازہ تر ین

چیف جسٹس نے لاہورمیں تعینات پٹواریوں کی تفصیلات طلب کرلیں،پنجاب حکومت اورسینئرممبربورڈآف ریونیو سے جواب طلب

لاہور(ویب ڈیسک) لاہورکے پٹوارخانوں سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اورسینئرممبربورڈآف ریونیو سے جواب طلب کرتے ہوئے لاہورمیں تعینات پٹواریوں کی تفصیلات سمیت لاہورکے پٹوارخانوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے پٹوارخانوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پٹواری قبرستانوں کی زمینوں کے بھی انتقال کررہے ہیں،بتایاجائے اب پٹواری کس طرح انتقال کرسکتے ہیں؟بتایاجائے پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کررہے ہیں؟ لاہورکے تمام پٹواریوں کی تفصیلات ایک ہفتے پیش کی جائیں اوراگرقانونی جوازپیش نہ کر سکے توپٹواریوں کونکال دوں گا۔جس پر سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت اورسینئرممبربورڈآف ریونیو سے جواب طلب کرتے ہوئے لاہورمیں تعینات پٹواریوں کی تفصیلات سمیت لاہورکے پٹوارخانوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain