تازہ تر ین

ریٹرننگ افسر پر دباﺅ ڈالنے پر الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کیخلاف نوٹس لے لیا

لاہور‘ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خواجہ سعد رفیق کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے ,الیکشن کمیشن کے مطابق آر ٹی ایس کی بندش سے متعلق سعد رفیق کا الزام بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواجہ سعدرفیق کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق آر ٹی ایس کی بندش سے متعلق سعد رفیق کا الزام بے بنیاد ہے، ریٹرننگ افسر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں نتیجہ تیار کر رہے ہیں، کسی امیدوار کو ریٹرننگ افسر پر دباو ڈالنے کا حق نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت قبول نہیں کی جائےگی۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نےوالٹن میں ن لیگ کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 131سے موصول نتائج کے بعد ن لیگ کو برتری حاصل ہے، میں 2800ووٹوں سے الیکشن جیت چکا ہوں، اب اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار سینہ زوری چلے گی نہ دھاندلی، نتائج فورا پولنگ ایجنٹوں کے حوالے کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتائج میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ (ن) لےگ کے سابق وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق نے کہا ہے کہ مرکزی اور پنجاب حکومت پولےس کو سےاسی مخالفےن کے خلاف استعمال کر رہی ہے’ہم پروےز مشرف کی آمر ےت کے دور مےں بھاگے ہےں نہ اب بھاگے بلکہ تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر ےں گے‘ ضمنی انتخابات کے دوران صرف لاہور پنجاب کے دےگر شہروں سے بھی ہمارے متحرک لوگوں کو پولےس کے وردی اور بغےر وردی مےں موجود لوگوں نے اٹھاےا ہے مگر الےکشن کمےشن اور دےگر ادارے خاموش رہے ہےں۔ لاہور مےں مےڈےا سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفےق نے کہا کہ عام انتخابات مےں تحر ےک انصاف نے (ن) لےگ کے ووٹوں پر ڈاکہ مارا ہے اور اب بھی ان کا انداز سےاست وےسا ہی مگر ہمارے حوصلے بلند ہےں ہم بھی حالات کا مقابلہ کرتے رہے ہےں اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کر ےں گے۔ انہوں نے کہا کہ نےب ہمارے خاندان کو ٹارگٹ کےے ہوئے ہےں کبھی ہمارے نام ای سی اےل مےں ڈالنے کی بات کرتے ہےںا ور کبھی گر فتارےوں کی دھمکےاں دی جاتی ہےں ہم پروےز مشرف کی آمرےت کے دور مےں بھاگے ہےں نہ اب بھاگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی ہتھ کنڈوں پر اتر آئی، میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، بھاگنے والا نہیں اور نہ پہلے کبھی بھاگا ہوں، حکومت خوف کا شکار ہے، حکومت جو مرضی کر لے حلقہ 131 میں جیت ن لیگ کی ہی ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain