تازہ تر ین

ضمنی الیکشن جھگڑے ہنگامے ،کیمپ توڑ دیئے گئے،پتھراﺅ درجنوں زخمی

لاہور/راولپنڈی/ملتان(کرائم رپورٹر، نمائندگان) 35قومی اور صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی تاہم لاہور کے حلقہ این 131 لاہور اور راولپنڈی کے حلقہ این اے 63 کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر (ن) لیگ اور پیٹی آئی کے کارکنوں میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کئی کارکن زخمی ہو گئے ،پولیس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کئے جانے والے کیمپ اکھاڑ دئیے گئے ، امیدواروں کے دوروں کے دوران کارکن ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی تاہم چند ایک مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے واقعات ہوئے۔لاہور کے حلقہ این اے 131میں (ن) لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ہمایوں اختر کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کے موقع لیگی کارکنوں نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر لوٹا بھی لہرایا گیا ۔ اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوںنے بھی مخالفانہ نعرے بازی کی تاہم پولیس کی جانب سے مداخلت کر کے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے دورہ کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے ، چور ، چور کے نعرے لگائے جس کے جواب میں لیگی کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نعرے لگائے ۔ فاروق آباد اور لالک جان چوک کے پولنگ اسٹیشنز کے باہر مخالفانہ نعرے بازی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی اور دونوں جانب سے ایک دوسروں پر لاتوں اور مکوں سمیت ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو ایک دوسرے الگ کیا۔حلقہ این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے ہمارے کیمپس اکھاڑ دئیے گئے جبکہ (ن) لیگ والوں کے کیمپ بدستور قائم ہیں۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے بنائے گئے کیمپس ختم کرا ئے اور انہیں مقررہ حدود سے باہر قائم کرنے کیلئے کہا گیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور کئی کارکنوں کے کپڑے پھٹ گئے ۔ملتان میں پی پی 222 جلالپور پیروالہ کے علاقے میں پولنگ اسٹیشن نمبر 88 کھاکھی پنجانی پر بھی جھگڑا ہوا۔ تحریک انصاف کے امیدوار رانا سہیل نون کی گاڑی پر آزاد امیدوار شازیہ کھاکھی کے حامیوں نے دھاوا بولتے ہوئے مبینہ طور پر پتھرا ﺅکیا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے چوک ناخدا شاد باغ کے مقامی پولنگ اسٹیشن سے دو سو میٹر کے فاصلے پر لگایا جانے والا پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ اکھاڑ پھینکا پولیس نے کیمپ میں موجود ووٹرز لسٹیں ، پرچیاں بھی قبضہ میں لے لیں، پولیس کی اس کارروائی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تین مرتبہ انتخا بی کیمپ لگایا لیکن پولیس نے تینوں مرتبہ کیمپ اکھاڑ پھینکا جس پر حلقہ این اے 124 سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولیس کی طرف راہی کے حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام کو شکایت درج کروا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی کیمپ کے سامنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان لگا ہے لیکن پولیس نے (ن) لیگی کیمپ کو کچھ نہیں کیا صرف پی ٹی آئی کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ ضمنی الیکشن کے دوران مختلف علاقوں میں نون اورجنون آمنے سامنے رہے، کہیں تلخ کلامی توکہیں ہاتھاپائی بھی ہو ئی متعددکارکن زخمی،کئی کوپولیس نے پکڑلیا، این اے 124میں پولیس نے تحریک انصاف کاکیمپ اکھاڑا دیا۔ذرائع کے مطابق این اے131فاروق آبادپولنگ سٹیشن کے باہرہنگامہ ہواجہاں نون اورجنون آمنے سامنے آگئے اور تصادم کے نتیجے میں متعددکارکن زخمی ہوگئے، پولیس نے ہنگامہ کرنےوالےکارکنوں کوحراست میں لے لیا،لالک جان چوک میں بھی پی ٹی آئی اور(ن)لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدیدنعرےبازی کی،دونوں پارٹیوں کے کیمپ آمنے سامنے ہونے پرکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔ا±دھر ہمایوں اختر خان نادرآباد پولنگ سٹیشن پہنچے تو (ن) لیگ کے کارکنوں نےان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور “لوٹا لوٹا” کہتے رہے جس پر پی ٹی آئی کے کارکن سامنے آگئے جس سے حالات کشیدہ ہوگئے موقع پر موجود پولیس نے دونوں پارٹوں کے کارکنان کو دور کیا،ہمایوں اخترخان نے کارکنوں کوتصادم سے دور رہنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہاکہ جو جیت رہا ہو اسے تصادم کی ضرور ت نہیں ہوتی۔این اے 124کا ضمنی الیکشن کے دوران پولیس نے چوک ناخدا میں تحریک انصاف کاکیمپ اکھاڑ دیا ، امیدوارغلام محی الدین نے کیمپ بحال کرایا، انہوں نےکہاکہ کیمپ تیسری مرتبہ اکھاڑا گیا،پولیس نے معاملے میں مداخلت کی ہے، پولیس نے فاروق گنج میں بھی تحریک انصاف کاکیمپ دوسری مرتبہ اکھاڑ دیا،دوسری جانب شاہد خاقان عباسی اور میاں مجتبیٰ شجاع نے الٰہی پارک وسن پورہ پولنگ سٹیشن کادورہ کیا، الیکشن کمیشن عملے نے پولنگ کے طریقہ کارکومشکوک بنانے کی مذمت کی، میاں مجتبیٰ شجاع نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

\


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain