تازہ تر ین

موروثی سیاست کا خاتمہ محض نعرہ ،سیاستدانوں کی دوسری نسل اسمبلیوں میں آگئی

لاہور (حسنین اخلاق) ملک میں تبدیلی اور موروثی سیاست کے خاتمے کے نعرے تو لگائے جاتے ہیں لیکن آج تک یہ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست کے خاتمے کا نعرہ سچا ثابت نہیں ہو سکا۔ بنوں این اے 35 میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے بیٹے زاہد درانی نے کامیابی حاصل کی۔ این اے 60 راولپنڈی میں شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق اور این اے 63 میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے بیٹے منصور حیات خان نے جیت حاصل کی۔ این اے 69 گجرات میں چودھری خاندان کی تیسری نسل میں سے مونس الٰہی نے جیت حاصل کی تو اِن کے کزن اور چودھری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے این اے 65 چکوال میں بھاری لیڈ سے کامیابی حاصل کی۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 272 میں سابق ایم این اے عبداللہ شاہ بخاری کی بیوی اور ایم این اے باسط سلطان بخاری کی والدہ زہرہ بتول نے اپنے بیٹے ہارون سلطان کو شکست دے کر جیت سمیٹی پی کے 78 میں بلور خاندان کی بہو اور سابق صدر اسحاق خان کی نواسی ثمر بلور نے کامیابی حاصل کی سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے نوشہرہ کے پی کے 64 اور ان کے بیٹے ابراہیم خٹک نے پی کے 61 سے کامیابی حاصل کی۔ پی کے 97 سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین نے پی پی پی کے ملک فرحان کو شکست دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain