تازہ تر ین

شبنم کی لاہورآمد ،فنکاروں کا پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ

لاہور(شوبزڈیسک ) ماضی کی معروف ہیروئن شبنم لاہور پہنچ گئیں،وہ فلمساز و ہدایتکار ظفرشباب مرحوم کے اہلخانہ سے ملنے سمن آباد میں انکے گھرگئیں جہاں انہوں نے کچھ وقت گزارا اس کے علاوہ انہوں نے نغمہ نگارریاض الرحمن ساغرکی بیوہ سے بھی ملاقات کی۔بتایاگیاکہ شبنم ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پاکستان آئی ہیں جسکی ریکارڈنگ وہ اس سے قبل اپنے گزشتہ دورے کے دوران بھی کروا چکی ہیں، انہیں مختلف پروڈیوسرزکی طرف سے سیریلز میں کام کرنے کی ا?فرز بھی ہیں تاہم انہوں نے فی الحال کسی نئے پراجیکٹ کا معاہدہ نہیں کیا۔شبنم کے قریبی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ انہیں بعض فنکاروںنے دوبارہ پاکستان شفٹ ہونے کامشورہ دیاہے۔ لیکن انہوں نے ابھی حامی نہیں بھری البتہ ٹی وی اورفلموں کے پراجیکٹس میں کام ملنے کی صورت میں وہ یہاں شفٹ ہونے پر غور کرسکتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain