تازہ تر ین

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز کے معاملے پر ازخود نوٹس نمٹا دیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈز کے اجراءمیں مشکلات پر لیا گیا ازخود نوٹس نمٹا دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈز کے اجرا کا کام شروع ہو چکا ہے اور یونائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام ( یو این ڈی پی) نے بھی قرار دیا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے خواجہ سراو¿ں کی ویلفیئر پالیسی بنائی۔چیف جسٹس نے خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کردی۔عدالت کی قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سہیل انور نے عدالت کو بتایا کہ یو این ڈی پی نے پاکستان کے اقدامات کو بہت سراہا ہے اور یو این ڈی پی کے مطابق پاکستان خواجہ سراو¿ں کی بہتری کا قانون بنانے والے 9 ملکوں میں شامل ہے۔چیف جسٹس نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے یو این ڈی پی کے پاکستان سے متعلق ریمارکس کو بھی آرڈر کا حصہ بنا دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ لائ اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ کو آرڈر کا حصہ بنایا جائے گا، صوبائی حکومتیں اس معاملے پر کام جاری رکھیں اور کمیٹی کی رپورٹ پر باقی صوبوں کو بھی عمل کرنا چاہیے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved