تازہ تر ین

معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی علالت کے باعث اسپتال منتقل

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کل ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔عطاءاللہ خان عسیٰ خلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔ان کے مشہور گانوں میں ‘قمیض تیری کالی’، ‘چن کتہاں گزاری ای رات وے’ اور دیگر شامل ہیں۔1994 میں عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain