تازہ تر ین

افغان کھلاڑی کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے، ورلڈ ریکارڈ برابر

افغانستان (ویب ڈیسک) افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ایک میچ میں حضرت اللہ زازئی ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنانے والے کرکٹ کی تاریخ کے چھٹے بیٹسمین بن گئے۔شارجہ کرکٹ گراو¿نڈ پر بلاخ لیجنڈز کے خلاف کابل زوانان کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ کی دوسری اننگز کے چوتھے ہی اوور میں یہ کارنامہ انجام دے کر 6 چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔چھ چھکے لگانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی برابر کردیا جو ان سے سے قبل عظیم بلے بازوں یوراج سنگھ اور کرس گیل کے پاس ہے۔یوراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف جبکہ کرس گیل نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی اسٹرائکرز کے خلاف میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 2016 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔حضرت اللہ زازئی نے بھی 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جبکہ میچ میں 17 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے۔اپنے اس ریکارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حضرت اللہ زازئی کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ میں نے اپنی کارکردگی اپنے سب سے پسندیدہ کھلاڑی کرس گیل کے سامنے دی ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور میرے دماغ میں کسی ریکارڈ کے بارے میں خیال نہیں تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain