تازہ تر ین

فیس بک بہت جلد میسج ’ان سینڈ‘ کا آپشن پیش کرے گا

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک ) فیس بک کی تجربہ گاہوں میں اس وقت فیس بک میسنجر کے لیے ان سینڈ آپشن کی آزمائش شروع کردی گئی ہے جسے جلد ہی فیس بک کا حصہ بنادیا جائے گا۔ ایک اور خبر کے مطابق اسے مارک زکربرگ بھی استعمال کررہے ہیں۔پہلے مرحلے پر اسے میسنجر ایپ کےلیے متعارف کیا جائے گا۔ مارک زکربرگ اس آپشن کو کئی بار استعمال کرکے اپنے پیغامات ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔ تاہم اس اہم آپشن کا فیس بک کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں نے اس ضمن میں کچھ اسکرین شاٹس ضرور شیئر کیے ہیں۔ٹیک کرنچ ویب سائٹ نے اس کا تفصیلی جائزہ پہلی مرتبہ پیش کیا ہے۔ ٹیک کرنچ نے یہ بھی لکھا ہے کہ شاید فیس بک اپنی ایپس کےلیے مزید سہولیات کا اعلان کرے گا جنہیں پوری دنیا کے صارفین فوری طور پر استعمال کرسکیں گے۔ایک اور ویب سائٹ اینڈروئیڈ پولیس نے کہا ہے کہ پیغام کو واپس لینے یا مٹانے کا ایک مخصوص وقت ہوگا جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے۔ اس مدت کے بعد میسج جسے بھیجا جائے گا، وہ وہیں موجود رہے گا۔ اینڈروئیڈ پولیس کے مطابق اسے ایپ کےلیے ہی پیش کیا جائے گا تاہم ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ اسے کس پیمانے پر پیش کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain