تازہ تر ین

کراچی میں مردے کے نام پر بھی اکاؤنٹ نکل آیا، اربوں کی ٹرانزکشنز

کراچی(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں فالودے والے اور رکشے والے کے بعد مردے کے نام پر بھی بینک اکاو¿نٹ نکل آیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے رہائشی اقبال آرائیں نامی شخص کے نام پر ایک اکاو¿نٹ سامنے آیا ہے اور اقبال آرائیں انتقال کرچکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اقبال آرائیں کا انتقال 9 مئی 2014 کو ہوا اور ان کی تدفین کراچی کے سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اقبال آرائیں کے انتقال کے بعد مرحوم کے نام پر سندھ بینک سمیت تین مختلف بینکوں میں اکاو¿نٹ کھولے گئے جن سے اربوں روپےکی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ذرائع کے مطابق مرحوم اقبال آرائیں کے نام سے بینک اکاو¿نٹس سے 4 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔ایف آئی اے جعلی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاو¿نٹس سامنے ا?چکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاو¿نٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکاو¿نٹس کھولتے ہیں، جنہیں ‘ٹریڈ اکاو¿نٹس’ کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر یہ اکاو¿نٹ کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔اس طرح کے اکاو¿نٹس صرف پاکستان میں ہی کھولے جاتے ہیں اور دنیا کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain