تازہ تر ین

آئی جی پنجاب محمد طاہر کا تبادلہ، امجد جاوید سلیمی نے عہدہ سنبھال لیا

لاہور(ویب ڈیسک)آئی جی پنجاب محمد طاہر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا۔ضمنی انتخابات کے بعد اب وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا ہے اور محمد طاہر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پنجاب پولیس کے نئے سربراہ امجد جاوید سلیمی اپنے دفتر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے جوانوں نے انہیں سلامی دی۔بعد ازاں اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ پنجاب کےمسائل بہت اور پولیس کم ہے، پولیس کی تعداد اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراج کو ہرصورت یقینی بنائیں گے اور عوامی سہولت کےلیے پولیس میں اصلاحات کی جائیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain