تازہ تر ین

ڈالر پھر مہنگا ہوکر 133 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ایک بار پھر انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قدر 133 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی اور ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 133 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر گیا اور ایک روپیہ 33 پیسے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ڈیڑھ روپے بڑھ کر 132.50 ہوگئی اور فروخت 133 روپے 30 پیسے رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain