تازہ تر ین

صدرِ مملکت نے خسرہ سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت عارف علوی نے خسرہ سے بچاو¿ کی قومی مہم کا آغاز کردیا۔صدرِ پاکستان عارف علوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک میں ایک بچی کو خسرہ کی ویکسین دے کر قومی مہم کا آغاز کیا، یہ مہم 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔اس موقع پر صدر عارف علوی نے ویکسی نیشن کو بچوں کے لیے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور خسرے سے بچاو¿ کی ویکسین تمام بچوں کا حق ہے۔یاد رہے کہ انسدادِ خسرہ مہم میں 5 سے سال کم عمر کے 30 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ ان میں خسرہ کے خلاف مدافعت بڑھائی جاسکے۔اس سے قبل یہ مہم 15-2014 میں شروع کی گئی تھی جس کے بعد خسرے کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain