تازہ تر ین

شیخ رشید پر موبائل فون چھیننے کا الزام ، کتنی حقیقت ، کتنا فسانہ ؟

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے رپورٹر نے موبائل فون چھیننے پر وزیرریلوے شیخ رشید کیخلاف درخواست دائر کردی، گذشتہ رات ضمنی انتخابات کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے موبائل فون چھیننے پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے ، تھانہ سٹی راولپنڈی میں رپورٹر کی جانب سے دی گئی درخواست میں بیان دیا گیا ہے کہ 14اکتوبر کی رات لال حویلی میں شیخ رشید کے بھتیجے کی جیت کی خوشی میں منائے جانیوالے جشن کی ویڈیو بنارہاتھا کہ شیخ رشید اور انکے نجی گارڈز نے انکا موبائل فون چھین لیا، درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ شیخ رشید کو درخواست بھی کی گئی کہ میں ایک رپورٹر ہوں اور اپنے دفتر میں ضروری رپورٹس بھیجنی ہیں لیکن شیخ رشید اور انکے گارڈز نے موبائل واپس کرنے کی بجائے مجھے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain